کیلیفورنیا: اگر آپ کو ٹوئٹ کرتے وقت حرفوں کی کم تعداد کا شدت سے احساس ہوتا ہے تو اچھی خبر یہ ہے کہ اب آپ اس سوشل میڈیا فارم پر طویل تحریر بھی پوسٹ کر سکتے ہیں۔
ٹوئٹر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ٹوئٹر بلیو کے صارفین اب ایک ٹوئٹ میں 10 ہزار حروف پر مشتمل تحریر پوسٹ کر سکتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ یہ صارفین اپنے ٹوئٹس کو بولڈ یا اٹالک ٹیکسٹ سے بھی سجا سکیں گے۔
We’re making improvements to the writing and reading experience on Twitter! Starting today, Twitter now supports Tweets up to 10,000 characters in length, with bold and italic text formatting.
Sign up for Twitter Blue to access these new features, and apply to enable…
— Twitter Write (@TwitterWrite) April 14, 2023
کمپنی کے مطابق 14 اپریل سے 10 ہزار حروف پر مشتمل ٹوئٹس بولڈ اور اٹالک ٹیکسٹ فارمیٹنگ کے ساتھ کرنا ممکن ہے، جن تک رسائی ٹوئٹر بلیو صارفین کو دی جائے گی۔
ٹک ٹاک نے پاکستان سے 12.6 ملین ویڈیوز حذف کردیں
اس سے قبل فروری 2023 میں ہی ٹوئٹر نے ٹوئٹس کے لیے حروف کی تعداد 280 سے بڑھا کر 4 ہزار کر دی تھی، مگر اس وقت بھی یہ سہولت ٹوئٹر بلیو کے صارفین کے لیے متعارف کرائی گئی تھی۔
پہلے ایک ٹوئٹ میں صرف 140 حروف استعمال ہوسکتے تھے، 2017 میں حروف کی تعداد 280 کی گئی تھی، ٹوئٹر کی جانب سے اس سبسکرپشن سروس کے لیے پاکستان میں صارفین سے ماہانہ 2250 روپے لیے جائیں گے۔