اسلام آباد: سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام طاقت کا محور ہیں، عوام کی رائے پارلیمان اور آئین پاکستان ہے۔آئین پاکستان اور پارلیمنٹ عوام کی رائے کا مظہر ہیں۔
سپیکر قومی اسمبلی کے زیر صدارت منعقدع ہونے والا قومی اسمبلی کی نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا، اجلاس میں شریک آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے 1973 کے آئین کے نفاذ کے 50 سال مکمل ہونے پر پارلیمنٹ اور ارکان کو مبارک دی۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے کہا کہ حاکمیت اعلیٰ اللہ تعالی کی ہے، اللہ تعالیٰ کے اس حکم سے ہی آئین کو اختیار ملا ہے۔آئین پاکستان اور پارلیمنٹ عوام کی رائے کا مظہر ہیں، عوام اپنی رائے آئین اور پارلیمنٹ کے ذریعے استعمال کرتے ہیں۔
سپہ سالار کا کہنا تھا کہ آئین کہتا ہے کہ اختیار عوام کے منتخب نمائندوں کے ذریعے استعمال ہو گا، انہوں نے 1973 کا آئین بنانے والوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔
سپہ سالار نے کہا کہ ان میں 80 ہزار سے زائد نے قربانیاں پیش کیں، جن میں 20 ہزار سے زائد غازیان اور 10 ہزار سے زائد شہداء کا خون شامل ہے، دہشت گردوں کو ریاست کی رٹ کو تسلیم کرنے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں۔
مزید پڑھیں:سندھ حکومت نے میئر اور ڈپٹی میئرکے انتخاب کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا
آرمی چیف نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں الحمد للہ کوئی نو گو ایریا نہیں رہا، اس کامیابی کے پیچھے ایک کثیر تعداد شہداء و غازیان کی ہے جنہوں نے اپنے خون سے اس وطن کی آبیاری کی۔