فیصل آباد میں عورت کی جانب سے مبینہ دعوائے نبوت، پولیس نے گرفتار کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیصل آباد میں ایک عورت کی جانب سے مبینہ طور پر نبوت کا دعویٰ کیے جانے کے بعد عوام میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو اور مختلف افراد کی جانب سے کی جانے والی پوسٹوں کے مطابق فیصل آباد کے سٹی ہاؤسنگ کالونی سرگودھا روڈ کے علاقے کی ایک عورت نے مبینہ طور پر نعوذ باللہ آخری نبی ہونے کا دعوی کیا۔ 

مبینہ طور پر نبوت کا دعویٰ کرنے والی عورت کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں، جن میں وہ مذہبی حوالے سے کچھ دعوے کرتی دکھائی دیتی ہے۔ 
ایک ویڈیو میں عورت مبینہ طور پر خود کو نبی اور اپنے بیٹے کے مہدی ہونے کا دعویٰ کرتی نظر آتی ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر آنے کے بعد عوام میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ بعد ازاں تحریک لبیک کی درخواست پر علاقہ پولیس نے اس عورت کو گرفتار کرلیا ہے۔

Related Posts