پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف

لاہور: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف دے دیا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے اوپنگ بلے باز خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے، جبکہ صائم ایوب اور فخر زمان نے کھیل میں جان ڈالی اور اسکور کو 183تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان کی قومی ٹیم میں محمد رضوان، فخرزمان، صائم ایوب، شاداب خان، افتخار احمد، عماد وسیم اور فہیم اشرف شامل ہیں۔اس کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی،حارث رؤف اور زمان خان بھی قومی ٹیم میں ہیں۔

مزید پڑھیں:پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کاٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

مہمان ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم کررہے ہیں، جبکہ ٹیم میں چیڈ بوویس، ویل ینگ، ڈیرل مچل، مارک چاپمین، جیمز نیشم، راچین رویندرا، ایڈم ملنے، میٹ ہینری، ایش سودی اور بین لسٹر شامل ہیں۔

Related Posts