خوشاب میں ڈکیتی، شہری کی ڈاکوؤں کو کار سے ٹکر، 2 بھائیوں سمیت 3ملزمان ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پنجاب کے تاریخی شہر خوشاب میں ڈکیتی کے بعد شہری نے ڈاکوؤں کو اپنی کار سے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 2 بھائیوں سمیت 3 ملزمان ہلاک ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خوشاب میں 3 ڈاکوؤں نے کار سوار شخص کو اسلحہ دکھا کر لوٹ لیا۔ ملزمان نے متاثرہ شہری کا موبائل فون، نقد رقم اور دیگر قیمتی اشیاء چھین لیں، جس کے بعد ملزمان فرار ہونے لگے۔

یہ بھی پڑھیں:

ماہرِ قانون اظہر صدیق کی رہائشگاہ پر فائرنگ اور پیٹرول بم سے حملہ

شہری نے موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہونے والے تینوں ملزمان کا پیچھا کیا اور امیر والا کے مقام پر انہیں ٹکر مار دی۔ زور دار ٹکر کے نتیجے میں تینوں ڈاکو موقعے پر ہی ہلاک ہو گئے۔

پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی اور راہزنی کی دیگر وارداتوں میں ملوث ملزمان میں سے 2 آپس میں سگے بھائی تھے جو شہری کی ٹکر سے اپنے ایک ساتھی سمیت ہلاک ہو گئے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل لاہور میں معروف قانون دان اظہر صدیق کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی اور پیٹرول بم سے حملہ بھی کیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی۔

حال ہی میں معروف ماہرِ قانون اظہر صدیق کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گھر کی کھڑکی پر 3 گولیاں لگیں تاہم پیٹرول بم پھٹ نہ سکا۔

Related Posts