لاہور میں معروف قانون دان اظہر صدیق کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی اور پیٹرول بم سے حملہ بھی کیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف ماہرِ قانون اظہر صدیق کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گھر کی کھڑکی پر 3 گولیاں لگیں تاہم پیٹرول بم پھٹ نہ سکا۔
آتشزدگی سے متاثرہ فیکٹری کی عمارت منہدم، 4 فائر فائٹرز جاں بحق
اظہر صدیق کی جانب سے واقعے کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی۔ پیٹرول بم پھینکنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے جس میں حملہ اور کو بم پھینکتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
تحریکِ انصاف کیلئے وکالت کے فرائض انجام دینے والے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ میرے گھر پر دہشت گردی ہوئی، واقعے کا مقدمہ درج کرائیں گے۔ عمران خان کی جنگ نظرئیے کی ہے۔
ماہرِ قانون اظہر صدیق نے کہا کہ ہم عمران خان کی نظرئیے کی جنگ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ابھی سپریم کورٹ جانا ہے، واپسی پر تگڑا مقدمہ درج کرائیں گے۔ کسی سے ڈرنے والا نہیں ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ اظہر صدیق کے گھر پر پیٹرول بم سے حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ بزدلانہ کارروائیوں سے اظہر صدیق جیسے قانون دان کی مؤثر آواز دبائی نہیں جاسکتی۔
اظہر صدیق کے گھر پر پٹرول بم سے حملہ کی مذمت کرتے ہے۔ ان بزدلانہ کاروائیوں سے اظہر صدیق جیسے قانون دان کی موثر آواز کو دبایا نہیں جاسکتا۔
ملزمان کی CCTV فوٹیج سے نشاندہی ہورہی ہے انکو کیفر کردار تک کون پہنچائے گا؟؟ https://t.co/958cOv6R2T
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) April 13, 2023