سپریم کورٹ، وزیر اعظم شہباز شریف کیخلاف فواد چوہدری کی درخواست دائر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے نواز شریف کے متعلق کیس میں فریق بننے کی استدعا کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی ہے کہ عدالتِ عظمیٰ لاہور ہائیکورٹ کو حکم دے کہ نواز شریف کے بیرونِ ملک جانے کی اجازت کیس میں مجھے فریق بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:

سابق گورنر عمران اسماعیل اور عامر کیانی اینٹی کرپشن میں طلب

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ شہباز شریف نے ضمانت دی، نواز شریف خرابئ صحت کے باعث باہر گئے۔ نواز شریف مفرور مجرم بن چکے ہیں۔

سابق وزیرِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ بطور ضامن شہباز شریف کو چاہئے تھا کہ نواز شریف کو وطن واپس لاتے، تاہم انہوں نے نواز شریف کیلئے سفارتی پاسپورٹ جاری کردیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے کیس میں فریق بننے کے حوالےسے میری درخواست مسترد کردی، عدالت لاہور ہائیکورٹ کوحکم دے کہ مجھے فریق بنایا جائے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی درخواست میں ریاست، وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔  فواد چوہدری کی درخواست کے متعلق فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔ 

 

Related Posts