رمیز راجا کو حکومت تبدیل ہوتے ہی استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا، نجم سیٹھی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ میں نے سابق چیئرمین بورڈ رمیز راجا کو عہدے سے نہیں ہٹوایا بلکہ انہیں خود حکومت تبدیل ہوتے ہی استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا۔

نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ جب وفاقی حکومت تبدیل ہوئی تو میں خاموشی سے دیکھتا رہا، میرا یہ خیال تھا کہ راجا صاحب خود مستعفی ہوں گے کیونکہ یہ قابلِ عزت چیز تھی اور اس کے بغیر نظام چل نہیں سکتا تھا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ جب رمیز راجا مستعفی نہیں ہوئے تو پھر میرے پاس دو آپشنز تھے کہ یا تو میں حکومت کو کہتا جیسے چھٹی کرائی جاتی ہے ویسے کرائیں اور مجھے انسٹال کردیں کیونکہ یہ آئینی طور پر جائز ہے، دوسرا یہ تھا کہ راجا صاحب تھوڑے اور جھولے لے لیں، دیکھ لیں کہ کیا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاک نیوزی لینڈ سیریز، آن لائن ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی

انہوں نے کہا کہ پھر ایک مرحلہ ایسا آیا کہ یہ ہی فیصلہ ہوا کہ اب جانے کا وقت آگیا ہے، رمیز راجا خود چلے جاتے تو بہتر تھا، نہیں گئے تو فارغ کردیا گیا۔

نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت آتے ہی خود مستعفی ہوگیا تھا۔

Related Posts