ملئے مصنوعی ذہانت سے مالامال کویت کی ‘آرٹیفیشل نیوز اینکر’ سے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کویت نے نیوز اینکرز کے پیشے میں ایک آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی تیار کردہ نیوز اینکر متعارف کرائی ہے جو نیوز بلیٹن پیش کرے گی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کویت نیوز نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال کرتے ہوئے سنہرے بالوں والی نیوز اینکر کی نقاب کشائی کی جس کا نام ’فدھا‘ رکھا گیا۔

فدھا نے کالے رنگ کی جیکٹ اور سفید ٹی شرٹ پہنی ہوئی تھی۔ اے آئی اینکر کویتی لہجے میں نیوز بلیٹن پیش کرے گی۔ کمپیوٹرائزڈ نیوز اینکر کو کویت نیوز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو میں متعارف کرایا۔

کویت نیوز، کویت ٹائمز کا ایک منسلک میڈیا ہاؤس ہے جو 1961 میں انگریزی زبان کے پہلے روزنامہ کے طور پر شروع کیا گیا تھا۔ اس کے ڈپٹی ایڈیٹر عبداللہ بوفتین نے بتایا کہ فدھا جو کلاسیکی عربی میں کویتی لہجے میں بات کرسکتی ہے، ٹویٹر پر نیوز بلیٹن پیش کرے گی اور پبلشر کو نئے اور جدید مواد پیش کرنے کے مواقع فراہم کرے گی۔

Related Posts