لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔
ن لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف اپنی لندن رہائش گاہ ایون فیلڈ ہاؤس سے سعودی عرب کیلئے روانہ ہوئے، مسلم لیگ (ن) کے قائد ایک ہفتے سے زائد سعودی عرب میں قیام کریں گے اور وہ شاہی مہمان کے طور پر عمرہ کی ادائیگی کریں گے۔
مزید پڑھیں:صدرِ مملکت نے سندھ ہائیکورٹ میں 6ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دیدی
ذرائع کے مطابق نواز شریف کے ساتھ ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی عمرہ ادا کریں گے، مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر، دونوں بیٹیاں ماہ نور اور مہر النساء، بیٹا جنید صفدر اور بہو عائشہ سیف بھی ہمراہ ہوں گے۔