جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مسجد سے پیسے چرانے والا شخص گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ترکیہ مین بحیرہ اسود کے ساحلی شہر سامسون میں ایک سے زائد مرتبہ ہونے والی چوری کی واردات کا پتا چلانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے چور کو پکڑ لیا گیا۔

 مسجد کے چندہ باکس میں چوری کی واردات کا پتا لگانے کے لیے امام مسجد نے خفیہ کیمرے لگائے۔ کیمرے نصب ہونے کے بعد چور نے ایک بار پھر واردات کی۔ اس نے چندہ باکس کھولا۔ اس میں سے رقم نکالی اور اس کے بعد نماز کا ڈھونگ رچایا۔

سامسون شہر کی “العجم” مسجد میں عطیہ باکس میں چوری کی واردات کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سکیورٹی حکام چور کی شناخت اور گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ تاہم انہوں نے صرف اس کی عمر اوراس کے نام کا پہلا حرف اور آخری نام ظاہر کیا۔ ترک میڈیا نے کوئی اور تفصیلات فراہم نہیں کیں تاہم اس کی عمر 51 سال اس کی مختص شناخت “H.O” کے نام سے کی گئی ہے۔

حکام یا میڈیا نے یہ نہیں بتایا کہ چور نے چندہ باکس سے کتنی رقم چرائی، تاہم سامسون شہر کے ایک ذریعے نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ حکام نے اسے کئی گھنٹوں تک حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا۔ اس نے زیادہ رقم چوری نہیں کی تھی۔

Related Posts