کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں منگل کو ملا جلا سیشن دیکھنے میں آیا کیونکہ کے ایس ای 100انڈیکس میں ریڈ اور گرین زونز کے درمیان اتار چڑھاؤ کے بعد معمولی تبدیلی ہوئی۔
مارکیٹ ماہرین کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے پروگرام کے گرد پائی جانے والی غیر یقینی صورتحال مارکیٹ کی پیش رفت میں کمی کی وجہ تھی۔ کاروبار کے اختتام پر، KSE-100 انڈیکس 31.19 پوائنٹس یا 0.08 فیصد کی کمی سے 39,804.71 پر بند ہوا۔
کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں کے ایس ای 100انڈیکس اوپر کی جانب بڑھنے کے ساتھ ہوا، لیکن یہ رفتار کو برقرار رکھنے میں ناکام رہا اور دوپہر کے وقت انٹرا ڈے کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔
جہاں سیمنٹ کے شعبے میں فائدہ ہوا، وہیں بینکوں اور کھاد کے شعبے کو بڑا نقصان ہوا۔ آٹوموبائل، کیمیکل اور تیل کے حصوں میں ملے جلے نتائج کے ساتھ دن کا اختتام ہوا۔
مزید پڑھیں:ٹیسلا کا بڑے پیمانوں پر بیٹریوں کی تیاری کیلئے چین میں فیکٹری بنانے کا اعلان
آئی ایم ایف پروگرام کے ارد گرد غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے مجموعی طور پر سرمایہ کار محتاط رہے، اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے فلیٹ ٹریڈنگ والیوم کے ساتھ ملے جلے سیشن کا سامنا کیا۔