عمران خان اور امریکی رکنِ کانگریس ٹڈ لیو کی ٹیلیفونک گفتگو

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان نے امریکی رکنِ کانگریس ٹڈ لیو سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور امریکی رکنِ کانگریس ٹڈ لیو نے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ گفتگو کے دوران امریکی رکنِ کانگریس اور عمران خان کے درمیان پاکستان میں انسانی حقوق زیرِ غور آئے۔

یہ بھی پڑھیں:

دنیا میں امیج جا رہا ہے کہ پاکستان بنانا ریپبلک ہے، عمران خان

امریکی رکنِ کانگریس نے انسانی حقوق کے ساتھ ساتھ پاکستان میں جمہوریت کو لاحق خطرات پر بھی تبادلۂ خیال کیا جبکہ ٹڈ لیو کانگریس کے بااثر ترین ڈیموکریٹک کاکس کے وائس چیئرمین ہیں۔

نجی ٹی وی کا دعویٰ ہے کہ امریکی رکنِ کانگریس ٹڈ لیو نے عمران خان کو امریکی محکمۂ خارجہ کے ذریعے پاکستان میں مبینہ غیر منصفانہ اقدامات پر مداخلت کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

دعوے کے مطابق پاکستانی امریکن ڈیموکریٹ ڈاکٹر آصف نے ٹڈ لیو اور عمران خان کے مابین بات چیت کروائی۔ سابق وزیر اعظم عمران خان اور ٹڈ لیو کے مابین پاک امریکا تعلقات پر بھی گفتگو ہوئی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ دنیا میں امیج جا رہا ہے کہ پاکستان ایک بنانا ریپبلک  ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے 2 روز قبل ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نکالنے کے پیچھے ایک بہت بڑی سازش تھی، آج سے ایک سال پہلے میں اپنی ڈائری اٹھا کر وزیر اعظم ہاؤس سے نکلا، میرے خلاف سازش نکالنے سے ایک سال پہلے شروع ہوئی۔

Related Posts