چیئرمین نجم سیٹھی کا بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق اہم بیان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیئرمین نجم سیٹھی کا بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق اہم بیان
چیئرمین نجم سیٹھی کا بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق اہم بیان

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق ہونے والی چہ مگوئیوں پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ردعمل دے دیا۔

نجم سیٹھی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ کئی ماہ سے کرکٹ اور میڈیا کے حلقوں میں بابر اعظم کو کپتان برقرار رکھنے کے فائدہ اور نقصان پر بحث ہو رہی ہے، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو تینوں فارمیٹ کا کپتان برقرار رکھنے پر بحث کی جارہی ہے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ یہ فیصلہ چیئرمین کا ہے، میں نے پہلے چیئرمین سلیکشن کمیٹی شاہد آفریدی اور اب ہارون رشید کے خیالات جانے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں کمیٹیوں کا خیال تھا کہ یہ بات میرٹ پر پورا اترتی ہے کہ اس پر بحث ہو، اس کے بعد دونوں اس نتیجے پر پہنچے کہ صورتحال جوں کی توں رہنی چاہیے، میں نے پبلک میں اس تمام صورتحال کو بیان کیا۔

نجم سیٹھی نے کہا حتمی تجزیہ یہ ہے کہ اس کا فیصلہ موجودہ صورتحال کی کامیابی اور ناکامی سے مشروط ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے کپتان بابر اعظم کو سپورٹ کرنا چاہیے اور اس معاملے کو قومی ٹیم کے مفاد میں متنازع نہیں بنانا چاہیے۔

مزید پڑھیں:پی سی بی نے پاک نیوزی لینڈ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے یہ بھی کہا کہ مجھے توقع ہے کہ وہ مجھے مشورہ دینے کے لیے بہترین پوزیشن میں ہوں گے،آگے بڑھنے کے لیے سلیکٹرز، ڈائریکٹرز کرکٹ آپریشنز اور ہیڈکوچ رہنمائی کریں گے۔

Related Posts