اعجاز اسلم نے سحری اور افطاری کیلئے صحت مند ٹپس شیئر کردیں

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے معروف اداکار اعجاز اسلم کا شمار اُن اداکاروں میں ہوتا ہے جو کہ اپنی فٹنس کی وجہ سے انڈسٹری میں الگ ہی پہچانے جاتے ہیں۔

گزشتہ دونوں اعجاز اسلم نے رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی، جس میں انہوں نے افطاری اور سحری کے دوران کھائی جانے والی صحت مند غذاؤں کے بارے میں بتا یا۔ اداکار نے کہا کہ اگر آپ کم مقدار میں صحت مند غذا کھاتے ہیں تو آپ کی صحت برقرار رہتی ہے۔

اداکار کے مطابق وہ رمضان المبارک میں یہ غذائیں کھاتے ہیں:

دلیہ جس کو کھانے سے پورے دن توانائی برقرار رہتی ہے۔

بادام کا دودھ لیکن اس میں چکنائی نہ ہو، وہ بھی روزے دار کو طاقت دیتا ہے، اب دودھ گرم ہو یا ٹھنڈا یہ پینے والے منحصر ہے۔

ماہِ رمضان میں شوگر فری پروٹین شیک بھی بھرپور توانائی دیتا ہے۔

اداکار کا کہنا ہے کہ رمضان میں کم ازکم 3 لیٹر پانی ضرور پینا چاہئیے۔

رمضان میں جوس کے بجائے پھل کھانے چاہئیں۔

Related Posts