ملک بھر میں اشیائے خوردونوش مہنگی، چینی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، چینی کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 120 جبکہ ریٹیل میں 130 روپے فی کلو ہوگئی۔ حیدر آباد میں چینی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

 قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی مجموعی شرح 44 فیصد ہو گئی 

فیصل آباد میں ایک کلو چینی کی قیمت 130 سے 135روپے تک جا پہنچی۔ پشاور میں ایک کلو چینی کی قیمت میں 7روز کے دوران 25روپے کا اضافہ ہوا۔

پشاور میں چینی کی نئی قیمت 131روپے فی کلو ہوگئی جبکہ کوئٹہ میں بھی ایک کلو چینی 125 جبکہ نواحی علاقوں میں 130 روپے میں فروخت ہونے لگی۔ 

گزشتہ روز تک کے اعدادوشمار کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر آٹا، چینی، مرغی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، مہنگائی کی مجموعی شرح 44 اعشاریہ 49 فیصد تک پہنچ گئی۔

ایک ہفتے کے دوران آٹا، دودھ، دالیں، آلو، مٹن اور بیف سمیت 27 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں27 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 7 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 17 کی قیمتوں میں استحکام رہا، ا یک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں 14 روپے 64 پیسےکا اضافہ ہوا، گزشتہ روز تک اوسطاً ملک بھر میں چینی کی فی کلو قیمت 123 روپے27 پیسے ہوگئی ۔

Related Posts