ملک ٹھیک چل رہا تھا، عمران خان کو لانے کی کیا ضرورت تھی؟ رانا ثناء اللہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رانا ثناء اللہ
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ملک پی ٹی آئی کی آمد سے قبل ٹھیک چل رہا تھا، عمران خان کو لانے کی کیا ضرورت تھی؟

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عوام دیکھیں 31 مئی 2018ء کو ملک کہاں کھڑا تھا؟ مئی 2018ء میں ڈالر 110 روپے اور چینی 50 روپے کلو میں دستیاب تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت  3 ججز کیخلاف ریفرنس پر غور کر رہی ہے۔رانا ثناء اللہ

بیان میں وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں پیٹرول 65 روپے جبکہ آٹا 35روپے فی کلو ملتا تھا۔ نواز شریف نے اپنے دور میں لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کو ختم کردیا۔

وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اب ملک ٹھیک چل رہا تھا تو عمران خان کو لانے کی کیا ضرورت تھی؟ ایک سازش کے تحت نواز شریف کو نااہل کرکے عمران خان کو ملک پر مسلط کردیا گیا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت چیف جسٹس عمر عطا بندیال سمیت سپریم کورٹ کے 3 ججز کے خلاف ریفرنس پر غور کر رہی ہے۔

آج سے 7روز قبل اپنے ایک خصوصی انٹرویو کے دوران وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا تاہم فیصلہ ہوسکتا ہے کیونکہ ان ججز کے فیصلے مسلم لیگ (ن) کے خلاف گئے۔

Related Posts