سعودی خلا باز علی اور ریانہ 9 مئی کو خلائی مشن پر روانہ ہوں گے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی اسپیس اتھارٹی نے اس پرواز کی تاریخ منکشف کردی ہے جس میں دو سعودی خلاباز علی القرنی اور ریانہ برناوی شامل ہیں۔ اتھارٹی نے بتایا کہ کمپنی ’’ایکسیم اسپیس‘‘ نے پرواز کے لیے اگلے مئی کی 9 تاریخ طے کی تھی۔

خلاباز علی القرنی نے کہا ہے حقیقت یہ ہے کہ ہم بین الاقوامی خلائی سٹیشن کا دورہ کرنے والے پہلے سعودی خلاباز ہیں۔ یہ سب ہماری دانشمند قیادت کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

سعودی سپیس اتھارٹی نے اس سے قبل انکشاف کیا تھا کہ سعودی خلا باز علی اور ریانہ نے بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے سفر کے دوران سائنسی تجربات کرنے کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام مکمل کیا ہے۔

خیال رہے علی القرنی اور ریانہ برناوی کے علمی کاموں میں 11 اہم سائنسی تحقیقات شامل ہیں۔ ان تحقیقات میں مائیکرو گریوٹی، انسانی ریسرچ، سیل سائنسز، اور مائیکرو گریوٹی میں مصنوعی بارش کے کام کے لیے تحقیق کے تجربات شامل ہیں۔

Related Posts