میرا جرم یہ ہے کہ میں نے امریکی قوم کو تباہ ہونے سے بچایا۔ڈونلڈ ٹرمپ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میرا جرم یہ ہے کہ میں نے امریکی قوم کو تباہ ہونے سے بچایا، عدالتی کارروائی انتخابات میں مداخلت کی کوشش ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔7 کروڑ 50 لاکھ ووٹ لینے والے صدر پر فردِ جرم عائد کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت: ہندو انتہا پسندوں کا مسجد پر دھاوا، توڑ پھوڑ

خطاب کے دوران سابق امریکی صدر نے کہا کہ میں امریکا میں اس طرح کی مداخلت کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ یہ جعلی کیس 2024 کے الیکشن کے سلسلے میں سامنے لایا گیا ہے۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے موجودہ صدر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جو بائیڈن کے دور میں روس نے امریکا کے خلاف اتحاد بنا لیا جبکہ میرا جرم یہ ہے کہ میں نے اپنی قوم کو تباہ ہونے سے بچایا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فردِ جرم عائد کر دی گئی جس کے بعد وہ مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنے والے پہلے امریکی صدر بن گئے تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے الزامات تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

ٹرمپ اگلے سال پھر سے صدارتی الیکشن لڑنے پر بضد ہیں۔ گزشتہ روز نیو یارک میں مین ہٹن گرینڈ جیوری نے 2016 کی انتخابی مہم کے دوران فحش اداکارہ کو معاملات چھپانے کیلئے رقم ادائیگی کیس میں ٹرمپ پر فردِ جرم عائد کی تھی۔ 

 

Related Posts