کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان کے بھانجے حسن نیازی کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی گئی۔ عدالت نے حسان نیازی کی ضمانت منظور کرلی۔
رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کی عدالت نے عمران خان کے لیگل ایڈوائزر حسان نیازی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے حسان نیازی کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی جس کے بعد پولیس سخت سیکیورٹی میں حسان نیازی کو لے کر روانہ ہوگئی۔
حسان نیازی نے جوڈیشل میجسٹریٹ کے روبرو بیان میں کہا کہ میرا قصور یہ ہے کہ میں عمران خان کا لیگل ایڈوائزر ہوں۔
Hassan Niazi’s @HniaziISF Bail has been granted in Quetta.#ReleaseHassaanNiazi
pic.twitter.com/HFHio4bYNL— ???????? Bilal Khan ﷽ (@Peace4allpak) March 25, 2023
واضح رہے کہ حسان نیازی کے خلاف 18 مارچ کو تھانہ ائیر پورٹ کوئٹہ میں اشتعال دلانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ عمران خان کے فوکل پرسن کو گزشتہ روز ایک دن کے راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے کیا گیا تھا جہاں پولیس انہیں اسلام آباد سے کوئٹہ لائی۔
مینارِ پاکستان پر پی ٹی آئی کا جلسہ، عمران خان کا خطاب
یاد رہے کہ 20 مارچ کو اسلام آباد پولیس نے حسان نیازی کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پولیس ناکے پر مزاحمت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔