اسلام آباد: اٹارنی جنرل پاکستان بیرسٹر شہزاد عطاء الہٰی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
صدر مملکت عارف علوی نے بیرسٹر شہزاد عطاء الہٰی کو رواں برس 2 فروری کو اٹارنی جنرل کے عہدے پر تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔
وفاقی حکومت کی جانب سے شہزاد عطاء کو منصور عثمان کے عہدہ نہ سنبھالنے کے باعث اٹارنی جنرل تعینات کیا گیا تھا۔
چین نے پاکستان کے ذمہ 2 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی رول اوور کردی، وزیر خزانہ
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 100(1) اور رولز آف بزنس کے تحت انہیں اس عہدے پر مقرر کیا تھا۔
واضح رہے کہ اٹارنی جنرل پاکستان کا عہدہ وفاقی وزیر کے درجے کا ہے۔