نواز شریف اور زرداری ایک بار پھر نااہلی کیلئے تیار ہوجائیں۔ فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مریم نواز سے ن لیگ کی سینئر قیادت فاصلہ اختیار کر رہی ہے، فواد چوہدری
مریم نواز سے ن لیگ کی سینئر قیادت فاصلہ اختیار کر رہی ہے، فواد چوہدری

لاہور: پی ٹی آئی رہنما و سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور زرداری ایک بار پھر نااہلی کیلئے تیار ہوجائیں جبکہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر ریکارڈ آنے والا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام کا جواب دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ امریکا اور مغرب میں جو اس خطے اور ملک کو سمجھتے ہیں، وہ پاکستان کو ایک بڑے بحران میں جاتا دیکھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کو نااہل کرنے کی کوشش پر  شیخ رشید کی سخت تنقید

ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ خطے کو سمجھنے والوں کی فکر 22 کروڑ کی آبادی کے ملک پاکستان کو انتشار کا شکار ہونے سے بچانے کی ہے کیونکہ اتنی بڑی ریاست انارکی میں جاسکتی ہے۔

پیغام میں سابق وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ اگر 22 کروڑ عوام کا ملک انتشار کا شکار ہوا تو قیمت پوری دنیا کو دینی ہوگی۔امریکا اور مغرب میں ہمارے خطے کو سمجھنے والوں کو یہ فکر ہے۔

ایک اور ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ توشہ خانہ سے مفت تحفے لینا خیانتِ مجرمانہ ہے۔ آصف زرداری اور نواز شریف ایک بار پھر نااہلی کیلئے تیار ہوجائیں۔ ریکارڈ آنے والا ہے۔

Related Posts