کراچی کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہواؤں اور بارش کے بعد موسم خوشگوار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہواؤں اور بارش کے بعد موسم خوشگوار
کراچی کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہواؤں اور بارش کے بعد موسم خوشگوار

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کے بعد بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد مذکورہ علاقوں میں موسم خوشگوار ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں سعدی ٹاؤن، صفورا گوٹھ، ناظم آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر، ابوالاصفہانی روڈ، گلشن جمال، راشد منہاس روڈ، سہراب گوٹھ اور ائیرپورٹ پر تیز گرد آلود ہوائیں چلنے لگیں، اس دوران بجلی بھی چمکی اور بارش شروع ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس وقت کراچی میں شمال مشرق سے ہوائیں 32 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

ملیر، اورنگی ٹاؤن اور سپر ہائی وے کے قریب بادل موجود ہیں جس کے باعث شہر میں آدھے سے ایک گھنٹے کے دوران وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن سے متعدد موٹر سائیکل سوار پھسل کر زخمی ہوگئے۔

Related Posts