پاکستان کے آل فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم کو 23 مارچ کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا جیسا کہ گزشتہ سال یوم آزادی پر اعلان کیا گیا تھا۔
بابر اعظم ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹر بھی بن جائیں گے۔
اس سے قبل عبدالقادر (مرحوم)، شاہد آفریدی، سرفراز احمد، یونس خان ماضی میں ستارہ امتیاز حاصل کرچکے ہیں۔
بابر اعظم پہلے ہی پاکستان کے لیے مختلف فارمیٹس میں بیٹنگ کے کئی ریکارڈ توڑ چکے ہیں اور وہ اس وقت تینوں فارمیٹس کی آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ 5 میں موجود ہیں۔
مزید پڑھیں:شاہین آفریدی اپنے سسر شاہد آفریدی کی حمایت میں بول پڑے
ان کی کپتانی میں پاکستان نے 2021 میں پہلی بار کسی ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دی اور انہوں نے پاکستان کو ورلڈ کپ اور 2022 میں ایشیا کپ کے فائنل تک بھی پہنچایا۔