لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا اپنے ہونے والے سسر شاہد آفریدی کی حمایت بیان سامنے آگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر شاہد آفریدی نے خود سے منسوب عمران خان سے متعلق بیان کی تردید کی تھی اور اس حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ انہیں اس گندی سیاست کا حصہ نہ بنایا جائے۔
اب شاہین آفریدی نے بھی سابق کپتان کی ویڈیو پر ردعمل دیا اور کہا کہ میری آپ سب سے درخواست ہے کہ صرف پاکستان کے بارے میں سوچیں، ہمیں خود کو کسی ایسے کام میں شامل نہیں کرنا چاہیے جو ہمیں مزید تقسیم کرے۔
مزید پڑھیں:آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی
شاہین شاہ آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب کو اپنی اپنی فیلڈز میں مثبت رہ کر پاکستان کا حق ادا کرنا ہوگا۔کرکٹر نے کہا کہ پاکستان نور ہے اور اللہ پاک اس نور کی ہمیشہ حفاظت فرمائے گا۔