اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کو ہدایت کی ہے کہ صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے انتخابات کی تاریخ دینے کے حوالے سے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کریں۔
تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر کے پی کے حاجی غلام علی سے ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔ ملاقات کیلئے دعوت صدرِ ملکت نے دی تھی جس کے دوران عام انتخابات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
وزیر اعظم کی کفایت شعاری پالیسی، وفاقی کابینہ کا عملدرآمد سے گریز
قبل ازیں گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی میڈیا سے گفتگو کے دوران کہہ چکے ہیں کہ انتخابات کی تاریخ دینا عید کا چاند دیکھنے کے مترادف ہے۔ صدرِ مملکت نے گورنر کو مشورہ دیا کہ الیکشن کمیشن سے مشاورت کریں۔
ملاقات کے دورن صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر خیبر پختونخوا سے کہا کہ 2 ہفتے گزر چکے ہیں۔ پیچیدگی سے بچنا ہوگا۔ انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد ضروری ہے۔
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر سے گفتگو کے دوران کہا کہ آئین کی پاسداری کی ضرورت ہے۔ مقررہ مدت میں عام انتخابات کرانا آئینی اعتبار سے لازم ہے۔ سپریم کورٹ نے انتخابات کے انعقاد کی توثیق کی۔
گورنر خیبر پختونخوا اور صدرِ مملکت کے مابین ہونے والی ملاقات کے دوران اہم امور زیرِ غور آئے۔ صدر نے کہا کہ مقررہ وقت میں انتخابات کا انعقاد پاکستان میں پارلیمانی جمہوریت کو مضبوط کرے گا۔