انفراسٹرکچر منصوبوں کیلئے 920 ارب ڈالر سالانہ کی ضرورت ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ انفراسٹرکچر منصوبوں کے لئے920 ارب ڈالر سالانہ کی ضرورت ہے۔

انفراسٹرکچر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک نے رینوبیل انرجی کیلئے پالیسی جاری کی، انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری سے ملکی معیشت میں ترقی ہوتی ہے، دنیا میں 2 ارب افراد کو پینے کاصاف پانی میسرنہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے بعد انفراسٹرکچر منصوبوں میں سرمایہ کاری کی ضرورت بڑھ گئی، دنیا بھر میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے 80 ہزار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پنجاب میں سرکاری گندم اور آٹے پر سبسڈی ختم کرنیکا فیصلہ

گورنر اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ انفراسٹرکچر منصوبوں کیلئے 920 ارب ڈالر سالانہ کی ضرورت ہے، پاکستان کو انفراسٹرکچر کے منصوبوں کی کمی کا سامنا ہے۔

Related Posts