پاکستانی شوبز انڈسٹری کی دلکش اداکارہ ہانیہ عامر نے پڑھائی مکمل نہ کرنے کی وجہ بتادی۔
گزشتہ دنوں اداکارہ ہانیہ عامر نے فہد مصطفیٰ کے پروگرام میں شرکت کی، جس میں انہوں نےانکشاف کیا کہ وہ خراب معاشی مسائل کی وجہ سے اپنی پڑھائی مکمل نہیں کرسکیں اور انہوں نے کالج کی تعلیم بھی ادھوری چھوڑ دی تھی۔
اداکارہ نے بتایا کہ وہ اپنے گھر کی واحد کفیل ہیں اور انہیں اپنی کالج کی پڑھائی درمیان میں ہی چھوڑنی پڑی کیونکہ انہیں خوش قسمتی سے شوبز میں کام مل گیا تھا اور انہیں پیسے ملنے لگے تھے جس کی اُس وقت انہیں بے حد ضرورت بھی تھی۔
اقربا پروری کا فروغ، ٹوئٹر صارفین نے بالی ووڈ فلموں کے بائیکاٹ کا مطالبہ شروع کردیا
قبل ازیں ایک انٹرویو میں ہانیہ عامر نے انکشاف کیا تھا کہ ان کی ٹاِک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھ کر انہیں ایک فلم پروڈیوسر نے رابطہ کیا تھا اور اس طرح انہیں اداکاری کا موقع ملا جو ان کیلئے ناقابلِ یقین تھا۔
سال 2016 میں فلم جاناں سے پاکستان شوبز میں قدم رکھنے والی اداکارہ ہانیہ عامر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے اور ان کے حالیہ ڈرامے ’مجھے پیار ہوا تھا‘ کے بھی خوب چرچے ہورہے ہیں۔