ایران کی پاکستان کیساتھ بجلی کے مزید منصوبے شروع کرنے میں گہری دلچسپی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تہران: ایران نے پاکستان کے ساتھ بجلی کے مزید منصوبے شروع کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔

اتوار کے روز وزیر توانائی نے تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب  سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایران کے وزیر توانائی نے ایران سے گوادر تک بجلی کی درآمد کیلئے ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کے حوالے سے پاکستانی حکام کو سراہا۔

وزارت توانائی سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اتوار کو وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب علی اکبر محرابیان سے ملاقات کی۔ ایرانی وزیر نے ایران سے گوادر تک تیز رفتاری سے بجلی درآمد کرنے کے لیے ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر پر پاکستان کے حکام کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:

چین، پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار کے طور پر برقرار

انہوں نے پاکستان کے ساتھ مزید بجلی کے منصوبے شروع کرنے میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔ اس موقع پر خرم دستگیر نے توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اپنے ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

وزارت توانائی کے بیان کے مطابق منصوبے کے لیے ٹرنسمیشن لائن بچھانے کا کام تیزی کے جاری ہے جو کہ ریکارڈ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔ زرمبادلہ کے ذخائر کی کمی کا سامنا کرنے والے پاکستان کو اپنے تیل اور گیس کے پلانٹ کو چلانے کے لیے توانائی درآمد کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Related Posts