کراچی: بھارتی ایئرلائن کے طیارے کو دوران پرواز مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
بھارت کی نجی ایئرلائن کی فلائٹ نئی دہلی سے قطر کے دارالحکومت دوحا جارہی تھی، دورانِ پرواز مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر کپتان نے کراچی ایئرٹریفک کنٹرول سے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔
کراچی ایئرٹریفک کنٹرول نے میڈیکل ایمرجنسی کے پیشِ نظر بھارتی ایئرلائن کے طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دے دی، لینڈنگ کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) اور وفاقی وزارت صحت کے ڈاکٹرز نے مسافر کا معائنہ کیا۔
نقل کرتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی تھی، شردھا کپور کا انکشاف
بتایا جارہا ہے کہ مسافر عبداللہ لینڈنگ سے قبل ہی انتقال کرچکا تھا، نائیجیریا سے تعلق رکھنے والے عبداللہ کی عمر 60 سال تھی، سی اے اے اور وزارت صحت کے ڈاکٹرز نے مسافر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔ بھارتی طیارہ میت کے ساتھ صبح 4 بج کر 6 منٹ پر دوحا روانہ ہوگیا۔