بالی وڈ اداکاررشی کپور کی صاحبزادی معروف اداکارہ شردھا کپور نے دوران امتحان نقل کرنے اور رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کا انکشاف کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شردھا ان دنوں اپنی فلم ‘تو جھوٹی میں مکار’ کی پروموشن میں مصروف ہیں، اس دوران بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شردھا نے اپنے ساتھ بچپن میں پیش آیا واقعہ اپنے چاہنے والوں سے شیئر کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’ہم میں سے کئی لوگ زندگی میں امتحانات کے دوران چیٹنگ کرتے ہیں، میں امتحان کے دوران خود سے بہت مایوس تھی، میں نے اپنے کپڑوں میں اپنے جوابات لکھ کر چھپا لیے تھے اور سوچ رہی تھی کہ کیا شاندار آئیڈیا ہے کوئی مجھے نہیں پکڑسکے گا۔
انہوں نے کہا کہ میں سوچ رہی تھی کہ میرے اب امتحان میں بہت اچھے نمبر آنے والے ہیں لیکن کچھ ہی دیر میں نقل کرتے ہوئے پکڑی گئی‘۔
مزید پڑھیں:رنبیر اور شردھا کی فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ نے باکس آفس پر دھوم مچادی
شردھا کا کہنا تھا کہ ’امتحان کے دوران جب میں نقل کررہی تھی تو کچھ ہی دیر میں مجھے احساس ہوا کہ ٹیچر میرے برابر میں موجود ہیں، انہوں نے چلا کر کہا شردھا! اور پھر میں رنگے ہاتھوں پکڑی گئی، انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ میں کبھی بھول نہیں سکتی۔