پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور: خیبرپختونخوا (کے پی) کے مختلف علاقوں میں اتوار کے روز 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق سوات، ہرن بالا اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پی ایم ڈی کا کہنا تھا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کے علاقے میں 154 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

اس سے قبل جنوری میں پشاور، کوہاٹ اور کے پی کے کچھ حصوں میں 5.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:انڈونیشیا میں آتش فشاں پہاڑ نے لاوا اگل دیا، کئی دیہات جھلسا دینے والی رکھ میں اٹ گئے

نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر (این ایس ایم سی) کے مطابق زلزلے کا مرکز چترال سے 237 کلومیٹر دور مغرب میں تھا۔ زلزلے کی گہرائی 190 کلومیٹر تھی اور ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.6 تھی۔

Related Posts