راولپنڈی: پشاور زلمی کی ٹیم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے 29 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 13 رنز سے ہرادیا۔
پشاور زلمی نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔
پشاور کی جانب سے پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد محمد حارث اور بھانوکا راجاپکسا نے شاندار 115 رنز پارٹنر شپ قائم کی تاہم لنکن بلے باز 41 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
محمد حارث نے 39 گیندوں پر 79 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 7 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے، دیگر کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی نے 3، شاداب خان 2 جبکہ فہیم اشرف، فضل الحق فاروقی ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
مزید پڑھیں:پی ایس ایل 8: ملتان نے کوئٹہ کو 9 رنز شکست دے دی
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 180 رنز کے تعاقب میں 166 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئی، فہیم اشرف نے 38 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ رحمان اللہ 33 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔