عمران خان کی کارکنان کو جال میں نہ پھنسنے کی ہدایت، انتخابی ریلی پھر مؤخر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی نے نگراں حکومت کے پھیلائے ہوئے جال سے بچ نکلنے کی ہدایت کردی، سابق وزیر اعظم عمران خان نے لاہور سے آج نکلنے والی انتخابی ریلی ایک بار پھر مؤخر کردی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ محسوس ہوتا ہے کہ نگراں حکومت نے دفعہ 144 غیر قانونی طور پر صرف پی ٹی آئی کی انتخابی ریلی پر نافذ کی۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کا امریکی کانگریس  رکن  سے ٹیلیفونک رابطہ

ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ دیگر عوامی سرگرمیاں لاہور میں اسی طرح جاری و ساری ہیں۔ صرف زمان پارک کو کنٹینرز اور بھاری پولیس کی نفری سے گھیرنے کی کوشش کی گئی۔ واضح طور پر 8 مارچ کی کہانی دہرائی جارہی ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی اور پولیس پی ٹی آئی سے تصادم چاہتے ہیں تاکہ ہمارے کارکنان اور قیادت کے خلاف مزید شرمناک مقدمات کا اندراج عمل میں لایا جاسکے۔ 

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ نگراں حکومت تمام تر کارروائی کو عام انتخابات ملتوی کرنے کیلئے ڈھال کے طور پر استعمال کرنا چاہتی ہے جبکہ الیکشن کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ الیکشن شیڈول کے بعد کسی سیاسی سرگرمی پر دفعہ 144 کیسے نافذ کی جاسکتی ہے؟ تمام پی ٹی آئی کارکنان کو اس جال میں نہ پھنسنے کی ہدایت کرتا ہوں۔ ہم اپنی انتخابی ریلی کل تک کیلئے ملتوی کر رہے ہیں۔ 

Related Posts