اسلام آباد: آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کے شمالی وزیرستان میں 8 مارچ سے جاری کلیئرنس آپریشن کے دوران مزید 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن گزشتہ روز سے جاری ہے، 8 مارچ کو 6 دہشت گرد وں کو واصل جہنم کیا گیا تھا۔
بیان کے مطابق پاک فوج کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں مزید 3 دہشت گرد مارے گئے۔
سیکورٹی فورسز کی جانب سے کئے گئے کلیئرنس آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:پنجاب حکومت نے لاہور سے دفعہ 144 ختم کر دی
آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ علاقے کے مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے مکمل تعاون کا اظہار کیا۔