اسٹاک مارکیٹ میں 226 پوائنٹس کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 226 پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 226 پوائنٹس کا اضافہ

اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران مثبت رجحان دیکھنے کو ملا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس میں 226.61 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جو کہ 0.55 فیصد کی مثبت تبدیلی سے گزشتہ روز 41,358.93 پوائنٹس کے مقابلے 41,585.54 پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ روز 162,884,970 حصص کے مقابلے میں آج کاروباری روز کے دوران مجموعی طور پر 229,088,710 حصص کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ کاروباری روز 6.333 ارب روپے کے مقابلے حصص کی قیمت 7.431 ارب روپے رہی۔

اسٹاک مارکیٹ میں 324 کمپنیوں نے اپنے حصص کا لین دین کیا۔ ان میں سے 205 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 100 میں مسلسل نقصان ہوا جبکہ 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

اٹلس ہونڈا لمیٹڈ نے 19.59 روپے فی حصص کی قیمت میں زیادہ سے زیادہ اضافہ دیکھا، جو 280.79 روپے پر بند ہوا، جب کہ رنر اپ تھال انڈ کارپوریشن تھی جس کی فی حصص قیمت میں 19.34.00 روپے کے اضافے کے ساتھ 288.90 روپے تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں:کریم پر جلد خواتین ڈرائیورز پر مشتمل موٹرسائیکل سروس فراہم کی جائیگی

پاک سروسز نے سب سے زیادہ 152.09 روپے فی حصص کی کمی دیکھی جو 1,875.88 روپے پر بند ہوئی۔ اس کے بعد پاک ٹوبیکو 43.57 روپے کمی کے ساتھ 675.10 روپے پر بند ہوا۔

Related Posts