رمضان سے قبل مہنگائی کا نیا طوفان، یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کے بعد چینی بھی مہنگی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی مہنگائی کی نئی لہر آگئی، یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کے بعد چینی بھی مہنگی کردی گئی۔

وزیر اعظم پیکچ کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پرفروخت ہونے والی چینی فی کلو 2 روپے مہنگی کردی گئی جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی والی چینی کی قیمت 89 سے بڑھاکر 91 روپے کلو ہوگئی۔

چینی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا جبکہ بینظیر انکم سپورٹ کے افراد کے لیے چینی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سی پیک میں پاکستان کیلیے بے پناہ مواقع ہیں، ورلڈبینک

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق چینی مہنگی ہونے کی وجہ جی ایس ٹی ٹیکس میں 2 روپے کا اضافہ ہے۔ مارکیٹ میں اس وقت بھی چینی 105 روپے فی کلو ہے۔

Related Posts