اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق انتخابات کروائیں گے جبکہ الیکشن مہم کی نگرانی سخت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت انتخابات کی پابندی کرے گا۔ تحریکِ انصاف کے اعلیٰ سطحی وفد کی آج چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات ہوئی۔
حکومت معیشت نہیں، ذاتی مفادات دیکھ رہی ہے۔شیخ رشید
ملاقات کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری کو ہدایات جاری کرنے کا مطالبہ سامنے رکھا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔
چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن کے حوالے سے کمیشن سے تعاون کرنا ہوگا۔ ہم تمام سیاسی جماعتوں کو برابر مواقع فراہم کریں گے۔ وفد میں پی ٹی آئی رہنما ملیکہ بخاری بھی شامل تھیں۔
پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے چیف الیکشن کمشنر سے نگراں حکومت کے روئیے کی شکایت کی۔ گزشتہ روز انتکابی مہم کے دوران لاہور میں پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ اور ایک مبینہ قتل کا معاملہ بھی اٹھایا۔