پاکستان کے مقبول ڈرامے تیرے بن کا گانا یوٹیوب پر دوبارہ اپلوڈ کردیا گیا ہے۔
گزشتہ دنوں مشہور بھارتی میوک کمپنی ‘زی میوزک’ نے پاکستانی ڈرامے تیرے بن کو گانا چوری کرنے کے الزام میں قانونی نوٹس جاری کیا تھا۔ اس نوٹس کے بعد ڈرامے کا گانا اور اس کی کچھ شروع کی اقساط یوٹیوب پر سے ہٹادی گئی تھیں۔
تاہم، اب حال ہی میں ڈرامے کا گانا یوٹیوب پر واپس اپلوڈ ہوگیا ہے البتہ اس کی اقساط ابھی تک یوٹیوب پر دوبارہ اپلوڈ نہیں ہوئی ہیں۔
ڈرامے کی جو نئی قسط یوٹیوب پر اپلوڈ ہوئی ہے اس کے ایک رومانوی سین میں نیا گانا بیک گراؤنڈ میں چل رہا ہے۔
دانش تیمور اور عائزہ خان کے رمضان اسپیشل ڈرامے ’چاند تارا‘ کا ٹیزر ریلیز
واضح رہے کہ تیرے بن ایک پاکستانی ڈرامہ ہے جو سال 2022 میں جیوٹی وی پر نشر ہونا شروع ہوا، ڈرامہ صرف پاکستان میں ہی مقبول نہیں ہورہا بلکہ پڑوسی ممالک میں بھی اسے بہت شوق سے دیکھا جارہا ہے۔
ڈرامے کی کاسٹ میں وہاج علی، یمنیٰ زیدی، بشریٰ انصاری، آغا مصطفیٰ، آغا محمود، حرا سومرو، فضیل قاضی، سبینہ فاروق، حارث وحید اور سبحان آوان شامل ہیں۔