نیویارک: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نریندر مودی حکومت کے جبر کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں خواتین کو ظلم کا نشانہ بنا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سلامتی کونسل میں خواتین اور امن وسلامتی کے موضوع پر مباحثے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جنگیں بچیوں اور خواتین کو براہِ راست متاثر کر رہی ہیں۔
پی اے سی کا سپریم کورٹ کے ججوں کی مراعات کے آڈٹ کا حکم
مباحثے کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جنگ کے باعث افغانستان، یوکرین اور عراق میں خواتین متاثر ہوئیں۔ ضروری ہے کہ افغانستان میں خواتین کی تعلیم اور تحفظ کیلئے کام کیا جائے۔
Live: FM Bilawal Bhutto Zardari’s statement at the UNSC Open debate on “Towards the 25th anniversary of resolution 1325 (2000)” https://t.co/6Q9WWyMDxl
— PPP (@MediaCellPPP) March 7, 2023
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عالمی برادری کو مل کر خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم کو روکنا ہوگا۔ خواتین کو ساتھ ملائے بغیر ترقی کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کو تعلیم سے آراستہ کرنا ضروری ہے۔ عالمی برادری کو خواتین کی تعلیم و ترقی کیلئے انہیں معاشرے کا فعال رکن بنانے کی ضرورت ہے۔دنیا کو دہشت گردی، نفرت اور جنگ کا سامنا ہے۔
عالمی کانفرنس کے دوران دیگر ممالک کے نمائندگان نے بھی خطاب کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عالمی تنازعات اور جنگوں میں سویلین افراد کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ خواتین اور بچیاں بھی محفوظ نہیں ہیں۔