پنجاب کے شہر گجرانوالہ میں شیرانوالہ باغ کے قریب پرانے کپڑوں کے بازار میں آگ لگ گئی جس سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں شیرانوالہ باغ کے قریب پرانے کپڑوں کے بازار میں آتشزدگی کا واقعہ گزشتہ شب پیش آیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
کراچی، آئی آئی چندریگر روڈ کے قریب عمارت میں آتشزدگی
آگ لگنے کے باعث کپڑوں کے متعدد اسٹالز جل گئے جس سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا جس کا تخمینہ لاکھوں میں لگایا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ کولنگ کا عمل جاری ہے تاہم آگ کس طرح لگی، اس کی وجوہات پر تفتیش جاری ہے۔ تاحال آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ کے قریب کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگ گئی۔ آگ بجھانے کیلئے ریسکیو حکام جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئے۔
گزشتہ برس دسمبر کے دوران آئی آئی چندریگر روڈ کے قریب کثیر منزلہ عمارت صائمہ ٹاورز میں آگ نامعلوم وجوہات کے باعث لگی جسے بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ نے کارروائی شروع کردی۔