ٹرمپ سمیت سلیمانی کے قتل میں ملوث کسی امریکی کو نہیں چھوڑیں گے، ایرانی جنرل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایران کے جنرل امیر علی حاجی زادہ نے خبردار کیا ہے کہ ان کا ملک کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے اب بھی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو کو قتل کرنا چاہتا ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ایران نے بارہا اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ جنوری 2020ء میں بغداد کے ہوائی اڈے پر امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے پاسداران انقلاب کے کمانڈ قاسم سلیمانی کا بدلہ لے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

یہودی انتہا پسندوں کی قبلہ اول پر اجتماعی دھاوے کی تیاری۔ فلسطین نے اقدام خطرناک قرار دیدیا

ایرو اسپیس یونٹ کے کمانڈر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے ٹیلی ویژن پر کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ہم ٹرمپ، پومپیو، سابق امریکی جنرل کینتھ میک کینزی اور ان فوجی کمانڈروں کو نشانہ بنا سکتے ہیں، جنہوں نے جنرل سلیمانی کو مارنے کا حکم دیا تھا۔

ٹرمپ نے اس حملے کا حکم عراق میں امریکی تنصیبات پر کیے گئے متعدد حملوں کے ردعمل میں دیا تھا، جہاں امریکی حکام نے ان حملوں کا الزام ایران پر لگایا تھا۔ جس کے چند دن بعد ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے عراق میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل داغے تھے، لیکن اس حملے میں کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی تھی۔

ٹیلی ویژن پر اپنے بیان میں امیر علی حاجی زادہ نے کہا کہ ایران اب 2 ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر امریکی جہازوں کو نشانہ بنانے کی اہلیت رکھتا ہے۔

ایرانی جنرل نے کہا کہ ہم نے یورپیوں کے احترام کے پیش نظر 2 ہزار کلومیٹر کی یہ حد مقرر کی ہے اور ہمیں امید ہے کہ یورپی اپنے آپ کو اس احترام کے قابل ظاہر کریں گے۔ ہفتے کے روز، ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے گارڈز کی طرف سے تیار کردہ 1650 کلومیٹر کی رینج کے حامل پاوے کروز میزائل کی نقاب کشائی کی ویڈیو نشر کی تھی۔

سرکاری نشریاتی ادارے نے جمعے کے روز بتایا کہ ایران ممکنہ طور پر شام کو اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے 15 خرداد زمین سے فضا میں مار کرنے والا میزائل سسٹم فراہم کرے گا۔

Related Posts