توشہ خانہ کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

توشہ خانہ کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے
توشہ خانہ کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری 13 مارچ تک معطل کردیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے فیصلہ محفوظ کیے جانے کے بعد سنایا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کے سربراہ کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے عمران خان کو ہدایت کی کہ وہ 13 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کو یقینی بنائیں۔

قبل ازیں، اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس میں اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

عمران خان نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے حکم کو چیلنج کیا تھا جس میں پی ٹی آئی چیئرمین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار تھے۔

70 سالہ سابق وزیر اعظم عمران خان اس کیس میں اسلام آباد کی ایک سیشن عدالت کے سامنے فرد جرم کی تین سماعتوں سے محروم رہے جب کہ عمران خان گزشتہ سال وزیر آباد میں قاتلانہ حملے کی ناکام کوشش میں گولی لگنے کے زخم سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل ایڈووکیٹ علی بخاری نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے درخواست کی کہ کیس کی سماعت آج کی جائے۔

سماعت شروع ہوتے ہی عدالت نے عمران خان کی قانونی ٹیم کو 30 منٹ کا وقت دیا کہ وہ بتائیں کہ پی ٹی آئی چیئرمین کب عدالت میں پیش ہوں گے۔

عمران کے وکلا علی بخاری اور قیصر امام نے عدالت سے ان کے موکل کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی استدعا کی۔

مزید پڑھیں:توشہ خانہ کیس، عمران خان کے وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

سیشن عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان پر 28 فروری کو فرد جرم عائد کرنا تھی تاہم ان کے وکیل نے جج سے استدعا کی تھی کہ انہیں سماعت سے استثنیٰ دیا جائے کیونکہ انہیں کئی دیگر عدالتوں میں پیش ہونا تھا۔ ان پر فرد جرم پہلے بھی دو بار موخر کی جا چکی ہے۔

Related Posts