نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیشنل الیکٹرانک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے چار ماہ کے لیے 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج کی منظوری دے دی۔

پرانا سرچارج محض 43 پیسے تھا،اضافی رقم بجلی کے ہر یونٹ پر کل سرچارج 3.82 روپے تک لے جاتی ہے اور مارچ سے جون تک وصول کی جائے گی۔

نئی قیمتوں کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔ روایتی طور پر جن مہینوں میں سرچارج لاگو ہوتا ہے ان میں پورے سال میں بجلی کی طلب سب سے زیادہ ہوتی ہے۔

یہ سرچارج نیپرا کی منظوری کے بعد نافذ العمل ہو گا کیونکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی پہلے ہی اس کی منظوری دے چکی ہے۔

مزید پڑھیں:بھارتی شہری کی جانب سے دوران پرواز مسافر پر پیشاب کرنے کا دوسرا واقعہ

حکومت کا مقصد اس اضافے کے ذریعے 75 ارب روپے اکٹھا کرنا ہے، جو کہ بجلی کے نرخوں میں 335 ارب روپے کے اضافے کے مجموعی ہدف کا حصہ ہے۔

Related Posts