ترکی میں زلزلہ، پاکستان سے 26 پروازوں کے ذریعے400 ٹن امدادی سامان کی ترسیل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انقرہ: پاکستان نے تاریخ کے بد ترین زلزلے کے نتیجے میں قیمتی  جانی و مالی نقصان سے دوچار ترکی کی امداد کیلئے 26 پروازوں کے ذریعے 400 ٹن امدادی سامان کی ترسیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ترک بھائیوں کی مشکل وقت میں مدد کی۔ 6 فروری کے ہولناک زلزلے کو آج 1 ماہ مکمل ہونے پر ترک میڈیا کی جانب سے اعدادوشمار جاری کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

مریم نواز کیخلاف توہین عدالت پر دائر درخواست مسترد

ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 6فروری کے زلزلے کے بعد سے اب تک 26 پروازوں کے ذریعے 400 ٹن امدادی سامان بھیجا۔ 21 ٹرکوں کے ذریعے 27 ٹن سامان سڑک کے ذریعے ترکی پہنچا ہے۔

 

خیال رہے کہ ترکی اور شام میں تاریخ کے بد ترین زلزلے کے نتیجے میں 50 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔ ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ زلزلے سے شدید متاثرہ علاقے آدیامان میں پاکستان کی ریسکیو ٹیم سب سے پہلے پہنچی۔

حال ہی میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے تباہ حال علاقوں کی تعمیرِ نو کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے میں بے گھر شہریوں کو محفوظ اور آرام دہ گھروں کی تعمیر کیلئے ہم نے دن رات ایک کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی میں 6 فروری کو آنے والے زلزلے میں 50 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے اور 5 ہزار کے قریب رہائشی عمارتیں گر گئیں۔لاکھوں افراد بے گھر ہوئے۔

Related Posts