عمران خان کے وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کے معاشی بحران کا واحد حل عام انتخابات ہیں، عمران خان
ملک کے معاشی بحران کا واحد حل عام انتخابات ہیں، عمران خان

اسلام آباد: سیشن عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان  کے وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے سیشن عدالت اسلام آباد سے جاری کردہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کیلئے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

 پولیس عمران خان کو گرفتار کیے بغیر واپس روانہ

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جبکہ توشہ خانہ سے متعلق فوجداری کیس میں حاضر نہ ہونے پر عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ 28 فروری کو جاری کیے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان پرعدالت میں طلبی کے باوجود عدم حاضری کے باعث فردِ جرم عائد نہ کی جاسکی۔ گزشتہ روز وارنٹ کا نوٹس دینے کیلئے اسلام آباد پولیس لاہور پہنچی تھی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد پولیس کی ٹیم سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بغیر واپس لوٹ گئی،گرفتاری کی اطلاع سامنے آنے کے بعد ہزاروں کی تعداد میں پی ٹی آئی کے کارکنان زمان پارک پہنچ گئے تھے۔

گزشتہ روز اسلام آباد کے ایس ایس پی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں مقامی عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے بارے میں نوٹس دینے کے لیے ایک ٹیم عمران خان کی لاہور کی رہائش گاہ پر گئی تھی۔

Related Posts