اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان قانونی کارروائی روکنے کیلئے تحریکِ انصاف کے کارکنان کے پیچھے چھپ جاتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیری رحمان نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کی بات کرنے والے عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کیلئے جھوٹ بولا کہ وہ گھر پر نہیں۔
رانا ثناء اللہ کا وارنٹ گرفتاری کیخلاف عدالت سے رجوع، سماعت آج ہوگی
ٹوئٹر پیغام میں وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان وہی شخص ہے جس نے ماضی میں تمام سیاسی مخالفین کو انتقام کیلئے جیل بھیجا۔ آصف زرداری اور دیگر تمام سیاستدانوں نے گرفتاری دی۔
وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ سیاستدانوں نے من گھڑت کیسز میں جرأت اور حوصلے سے گرفتاری دی۔ عمران خان قانونی اور عدالتی کارروائی روکنے کیلئے ہر بار کارکنان کے پیچھے چھپ جاتے ہیں۔
وزیرِ موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان گرفتاری سے اتنے خوفزدہ ہیں کہ ذاتی طور پر پولیس سے عدالتی نوٹس بھی وصول نہیں کرتے۔ گرفتاری سے بچنے کیلئے ضمانت پارک میں چھپ گئے۔
عمران خان قانونی اور عدالتی کاروائی کو روکنے کے لئے ہر بار کارکان کے پیچھے چھپ جاتے ہیں۔ عمران خان گرفتاری سے اتنے خوفزدہ ہیں کہ ذاتی طور پر پولس سے عدالتی نوٹس بھی وصول نہیں کرتے۔ گرفتاری سے بچنے کیلئے ضمانت پارک میں چھپ گئے، پولس کو خالی کمرہ دکھایا گیا۔ 2/3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) March 6, 2023
شیری رحمان نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو خالی کمرہ دکھایاگیا لیکن پولیس کے جانے کے بعد عمران خان باہر آئے اور قوم اور کارکنان کو قانون کی حکمرانی اور اخلاقیات پر لیکچر دیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان پوری قوم کیلئے الگ اور اپنے لیے الگ قانون اور انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔ عدالتی اور پولیس کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے اور جھوٹ بولنے پر عدالت سختی سے نوٹس لے۔
لیکن پولس کے جانے بعد باہر آئے اور قوم اور کارکنان کو قانون کی حکمرانی اور اخلاقیات پر لیکچر دیا۔ یہ پوری قوم کیلئے الگ اور اپنے لئے الگ قانون اور انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔ عدالتی اور پولس کاروائی میں رکاوٹ ڈالنے اور جھوٹ بولنے پر عدالت سختی سے نوٹس لے۔ 3/3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) March 6, 2023