لاہور: پی ٹی آئی کے سینئر رہنما و سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انتخابات ہونے دیں، پی ڈی ایم عمران خان کی گرد کے بھی قریب نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ آج انتخابات ہونے دیں تو تحریکِ انصاف کا مقابلہ آزاد امیدواروں سے ہوگا۔
وزیر اعظم سے ملاقات، الیکشن پر بات نہیں ہوئی۔آصف زرداری
ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے دوران تحریکِ انصاف کا مقابلہ ان آزاد امیدواروں سے ہوگا جنہیں پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہیں ملا۔
سابق وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں عمران خان کی گرد کے بھی قریب نہیں۔انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں علامہ اقبال کا شعر بھی شامل کردیا۔
آج انتخابات ہونے دیں تو تحریک انصاف کا مقابلہ آزاد امیدواروں سے ہو گا، ان امیدواروں سے جن کو تحریک انصاف کا ٹکٹ نہیں ملا PeeDM میں شامل جماعتیں عمران خان کی گرد کے بھی قریب نہیں ! سلطانی جمہور کا آتا ہے زمانہ۔۔جو نقش کہن تم کو نظر آئے مٹا دو
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 6, 2023
علامہ اقبالؔ نے کیا کہا تھا؟
قیامِ پاکستان سے قبل وفات پا جانے والے شاعرِ مشرق نے مسلمانانِ برصغیر کو انگریز سامراج سے آزادی کا درس دیا۔ فواد چوہدری کے بیان کردہ شعر میں علامہ اقبال نے فرمایا:
سلطانئ جمہور کا آتا ہے زمانہ
جو نقشِ کہن تم کو نظر آئے مٹا دو
جو علامہ اقبال کی نظم فرمانِ خدا میں موجود ہے۔ سلطانئ جمہور کا مطلب عوام کی حکومت اور نقشِ کہن کا مطلب پرانے اور فرسودہ سیاست کے آثار لیا جاسکتا ہے۔