عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان نے بدھ سے ”جیل بھرو“ تحریک کا اعلان کردیا
عمران خان نے بدھ سے ”جیل بھرو“ تحریک کا اعلان کردیا

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت آج ہائیکورٹ میں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست کو عدالت نے سماعت کیلئے مقرر کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد پولیس عمران خان کو گرفتار کیے بغیر واپس روانہ

رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کیا تھا، جسٹس شجاعت علی خان نے آج درخواست کی سماعت کا فیصلہ کیا ہے جبکہ رجسٹرار آفس کی جانب سے دائرۂ اختیار سے متعلق اعتراض کیا گیا۔

درخواست گزار نے لاہور ہائیکورٹ میں استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر قیادت عدلیہ کے خلاف منظم مہم چلائی جارہی ہے۔

قبل ازیں پی ٹی آئی کارکنان عمران خان کی پیشی کے موقعے پر تحریکِ انصاف کی مرکزی قیادت کے ہمراہ احاطۂ عدالت میں پہنچ گئے تھے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ سرکاری عمارات کونقصان پہنچایا گیا۔

عدالت کو دی گئی درخواست میں درخواست گزار کا کہنا ہے کہ نعرے بازی کرتے ہوئے عدالت میں پیشی توہینِ عدالت ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کو عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت پر کارروائی کرنی چاہئے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے۔ گزشتہ روز بھی چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد پولیس لاہور جا پہنچی تھی۔

Related Posts