وزیر اعظم شہباز شریف عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے قطر پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے 2 روزہ دورے پر قطر  پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج سے قطری دارالحکومت دوحہ میں شروع ہونے والی اقوامِ متحدہ کی کم ترقی یافتہ ممالک کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت کشمیریوں کے حقوق غصب کر رہا ہے۔ فاروق رحمانی

پانچ روزہ عالمی کانفرنس میں سب سے کم ترقی یافتہ ممالک میں پائیدار ترقی کا عمل تیز کرنے اور انہیں خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد کرنے کیلئے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

عالمی کانفرنس کے موقعے پر وزیر اعظم شہباز شریف شرکت کیلئے آنے والے عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے اور شریک رہنماؤں اور وفود کے سربراہوں سے گفتگو بھی ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان عالمی سطح پر پائیدار ترقی کو فروغ دینے کیلئے گلوبل ساؤتھ کی اجتماعی آواز کو فروغ دینے کیلئے اقوامِ متحدہ کے پلیٹ فارمز پر قائدانہ کردار ادا کررہا ہے۔

دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی کانفرنس میں وزیر اعظم کی شرکت پاکستان کی سماجی ترقی اور اقتصادی خوشحالی کی جستجو میں کم ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ تعاون اور یکجہتی کی نشاندہی کرے گی۔

 

Related Posts